اسلامی : بوشہر ایٹمی ری ایکٹر کی دوسری رنگ نصب کرنے کا کام، پروگرام کے مطابق انجام پا گیا

 تہران – ارنا – ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے یہ خبر دیتے ہوئے کہ بوشہر ایٹمی ری ایکٹر کی دوسری رنگ نصب کرنے  کا پروجکٹ پروگرام کے مطابق مکمل ہوگیا،  کہا ہے کہ ایٹمی صنعت ملک کی پیشرفت کی علامت ہے اور اس میدان  ہر ترقی و پیشرفت سے عوام کا باخبر کیا جاتا ہے۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے پیر 9 جون کو پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کے اراکین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی صنعت آج تحقیق اور ریسرچ کے مرحلے سے آگے بڑھ کر، صنعتی اہداف کے حصول کے مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایٹمی صنعت ملک کی پیشرفت اور طاقت کی علامت ہے اس میدان میں حاصل ہونے والی ہر قابل ملاحظہ ترقی، توسیع کے پراسیس اور بہرہ مندی کے طریقے سے عوام کو باخبر رکھا جاتا ہے۔

محمد اسلامی نے ملک کے ساتویں ترقیاتی پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں ایٹمی بجلی گھروں کی صلاحیت اور  گنجائش تین گنا بڑھانے  کا عہد کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ الحمد للہ کی اس پروگرام پر عمل درآمد کا اغاز ہوگیا ہے اور امید ہے کہ اس ہدف کی تکمیل کے پروجکٹوں اور منصوبوں پربغیر کسی وقف اور تاخیر کے عمل درآمد ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .