10 مئی، 2022، 10:08 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84747306
T T
0 Persons

لیبلز

یورپی یونین ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے: فرانسیسی سفیر

تہران، ارنا - تہران میں فرانس کے سفیر نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

یہ بات  ایران میں تعینات فرانسیسی سفیر "فلیپ تیہ بو" نے گزشتہ روز ایران کی تجارتی ترقی کی تنظیم کے تعاون اور بین الاقوامی تجارتی مرکز (ITC) کے انسٹرکٹرز کی موجودگی کے ساتھ ٹریڈ ڈپلومیسی ٹریننگ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر تجارتی تعلقات بڑھانے کیلیے یورپی یونین کی دلچسبی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یورپی یونین اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تجارت پانچ بلین یورو تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایران کی درآمدات کا تقریباً 20 فیصد یورپی یونین سے متعلق تھا اور دونوں فریقوں کے درمیان تجارت بڑھ کر تقریباً 5 بلین یورو تک پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دیگر ممالک جو یورپی یونین کے رکن نہیں ہیں، اس فہرست میں شامل ہو جائیں تو ایران اور یورپی ممالک کے درمیان تجارت تقریباً6.5 بلین یورو تک پہنچ جائے گی۔

فرانسیسی سفیر نے ممالک کی تجارت اور دنیا کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے کیلیے یورپی یونین  کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ اچھے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے لیے پرعزم ہے اوراس منصوبے کے لیے 8 ملیل یورو مختص کیے گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .