ان خیالات کا اظہار ایرانی ترقیاتی تنظیم کے دائریکٹر جنرل برائے یورپ اور امریکہ کے امور "بہروز الفت" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی آئی ایس ملکوں میں سے 12 ممالک بشمول بیلاروس، یوکرائن، قازقستان، روس، تاجیکستان اور مالڈووا کو ایرانی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تا ہم جارجیا، ترکمانستان، آرمینیا، ازبیکستان، کرغزستان اور جمہوریہ آذربائیجان میں ایرانی برامدات میں کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے 7 مہینوں کے دوران، ایران میں غیر ملکی تجارتی کی شرح 38 ارب 278 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
اسی عرصے میں برآمدات کی گئی مصنوعات کا وزن 85 ملین ٹن تھا جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5۔17 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کل غیر ملکی تجارت میں برآمدات کا حصہ وزن کے لحاظ سے 65 ملین 573 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 18 ارب 238 ملین ڈالر کا ہے اور اس میں درآمدات کا حصہ بھی وزن کے لحاظ سے 19 ملین 332 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 20 ارب 40 ملین ڈالر کا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پچھلے 7 مہینوں کے دوران، ایران سے عراق، چین، متحدہ عرب امارات، ترکی اور افغانستان کو بالترتیب 4 ارب 800 ملین ڈالر، 4 ارب 400 ملین ڈالر، 2 ارب 200 ملین ڈالر، ایک ارب 400 ملین ڈالر اور ایک ارب 300 ارب ڈالر مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ