ای سی او جو کہ 400 ملین سے زائد آبادی کے ساتھ 10 ممالک (اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، افغانستان، آذربائیجان، ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان، ترکی اور قازقستان) پر مشتمل ہے، دنیا میں توانائی کی فراہمی اور ترسیل کے حوالے سے اہم ہے۔
ایران کا گزشتہ سال ای سی او کے 9 رکن ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 11 ارب 565 ملین ڈالر تھا۔ اس رقم میں سے 4 ارب 816 ملین ڈالر ای سی او کے رکن ممالک سے ایران کی درآمدات پر مشتمل تھے اور بقیہ 6 ارب 749 ملین ڈالر ای سی او کے رکن ممالک کو ایران کی برآمدات تھے۔
ایران کا سب سے کم تجارتی حجم تاجکستان (24 ملین ڈالر) کے ساتھ تھا، جب کہ سب سے زیادہ تجارتی حجم ترکی (6 ارب 923 ملین ڈالر) کے ساتھ تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹمز نے یہ بھی کہا کہ اس سال کے پہلے سات مہینوں میں ایران اور ای سی او کے 9 رکن ممالک کے درمیان 48 فیصد کے اضافے کے ساتھ 9 ارب 233 ملین ڈالر کا تجارتی حجم ہوا ہے۔
اس حساب سے 17 ملین 440 ہزار 617 ٹن وزنی برآمدات کا حصہ 6 ارب 30 ملین 544 ہزار ڈالر اور درآمدات کا حصہ 2 ملین 887 ہزار 222 ٹن وزنی 3 ارب 302 ملین 92 لاکھ 92 ہزار 785 ڈالر رہا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا – ایرانی وفد صدر ابراہیم رئیسی کی قیادت میں 28 نومبر کو ترکمانستانی دارالحکومت اشک آباد میں منعقد ہونے والے 15ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔
متعلقہ خبریں
-
ایران کا رواں سال کی پہلی ششماہی میں ای سی او ممالک کو برآمدات میں 81 فیصد اضافہ
تہران، ارنا -ایرانی کسٹم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں اقتصادی…
آپ کا تبصرہ