قطری سفیر کی ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ سے ملاقات

تہران، ارنا – ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے تہران میں تعینات قطری سفیر سے ایک ملاقات کے دوران منجمد ایرانی اثاثوں کی رہائی پر تبادلہ خیال کیا۔

تہران میں قطر کے سفیر محمد بن حمد الہاجری نے علی صالح آبادی کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بینکاری تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی کے لیے بات چیت ہوئی ہے اور اس میں تسلی بخش پیش رفت ہوئی ہے۔
11 اپریل کو ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے تصدیق کی کہ اس سلسلے میں کچھ فریقین کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ایران کے منجمد اثاثوں کو جاری کرنے سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کا بنیادی فریم ورک پہلے ہی طے ہوچکا ہے اور ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .