قطر کے امیر کے دورہ تہران کے دوران صدر رئیسی کے گزشتہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سیاسی اور اقتصادی معاہدوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
خارجہ پالیسی کے میدان میں پڑوسیوں پر خصوصی توجہ دینے کے لیے موجودہ ایرانی حکومت کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد، ایران اور خطے کے ممالک کے درمیان مشاورت کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور صدر کے کامیاب دورہ قطر کے چند ہفتوں بعد اب قطر کے امیر ایک اعلی سطح وفد کی قیادت میں ایران کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
نئی ایرانی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد قطری امیر کا دورہ تہران پڑوسی ملک کے کئی حکام کے ایران کے دوروں میں سے ایک ہے۔
تہران اور دوحہ نے 2022 ورلڈ کپ کی میزبانی سے متعلق کچھ شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ