ایران اور قطر کے درمیان مواصلات کے شعبے میں چار معاہدوں پر دستخط ہوں گے

تہران، ارنا- ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے کل دورہ دوحہ کے دوران، ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی اور قطری وزیر برائے نقل و حمل، ٹرانزٹ، شپنگ اور ہوائی ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں چار معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، "رستم قاسمی" نے قطری وزیر برائے نقل و حمل کیساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ شپنگ لائنز، ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ اور  پروازوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا اور قطر-ایران کنکشن انڈر پاس کا مطالعاتی منصوبہ دونوں فریقین کے زیر بحث موضوعات میں سے ایک تھا۔

نیز اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور قطر کے امیر کی موجودگی میں چار معاہدوں پر دستخط بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر آیت اللہ سید "ابراہیم رئیسی" کل بروز پیر کو قطر میں ورلڈ گیس سمیٹ میں شکریت کیلئے، دورہ دوحہ روانہ ہوجائیں گے۔

ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی رستم قاسمی نے اپنے دورہ دوحہ اور قطری ہم منصب سے ملاقات کے دوران حاصل ہونے والے اہم ترین مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قطری وزیر نقل و حمل سے ایک ملاقات میں ریگولر شپنگ اور شپنگ لائنز کے اجراء، ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ، دونوں ممالک کے درمیان پروازوں میں اضافہ اور ایئر لائنز کو مزید استعمال کرنے کے معاہدے پر مذاکرات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سمندری میدان میں ایران اور قطر کے درمیان باقاعدہ شپنگ لائن کے قیام کے حوالے سے معاہدے طے پاگئے ہیں۔

قاسمی نے کہا کہ قطر ایران انڈر پاس کے لیے ایک مطالعاتی منصوبہ بھی زیر بحث آیا اور ماہرانہ انداز میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خوش قسمتی سے کل قطر میں ایرانی صدر اور امیر قطر کی موجودگی میں ہمارے پاس چار معاہدے ہوں گے جن پر دستخط ہوں گے اور یہ دونوں ممالک کی برآمدات اور درآمدات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے ورلڈ کپ میں قطر جانے والی ٹریفک کے مسئلے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران ٹریفک اور ٹریفک کا طریقہ ان مسائل میں سے ایک تھا جسے ہم نے آج ایجنڈے میں شامل کردیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .