21 فروری، 2022، 10:26 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84657472
T T
0 Persons
قطر کے دورے کا مقصد خلیج فارس کے  ممالک کے درمیان رابطوں کو فعال کرناہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ان کے دورہ قطر کا مقصد ہمسایہ ممالک بالخصوص خلیج فارس کی ریاستوں کی ترجیحی سفارت کاری کو فعال کرنا، سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان ممالک کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔

یہ بات صدر ابراہیم رئیسی نے آج پیر کو دوحہ روانہ ہونے سے قبل کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے دی گئی سرکاری دعوت کے جواب میں کیا گیا ہے، اس دورے کا پہلا مقصد برادر اور پڑوسی ریاست قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ اس کا دوسرا ہدف ریاست قطر کی میزبانی میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قطر کا میرا دورہ پڑوسی ممالک بالخصوص خلیج فارس کے ممالک کی سفارت کاری کو فعال کرنے اور سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان ممالک کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے دائرہ کار میں ہے۔
انہوں نے ایران اور قطر کے درمیان مشترکہ گیس فیلڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں دوحہ کے ساتھ ہمارے تعاون کی سطح بہت بلند ہے اور ہم قطر کے ساتھ معیشت اور توانائی کے شعبے میں مذاکرات کریں گے۔ 
رئیسی نے گیس پیدا کرنے اور برآمد کرنے والے ممالک کی ایسوسی ایشن کے ساتھ ایران کے تعاون کو مضبوط بنانے کو اپنے دورہ قطر کا ایک اور ہدف قرار دیا اور کہا کہ اس ایسوسی ایشن کی تشکیل اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک پہل تھی اور ہم اس کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔
انہوں مزید کہا کہ ایران، قطر اور روس دنیا میں قدرتی گیس کے سب سے اہم پروڈیوسر اور برآمد کنندگان ہیں، لہذا سربراہی اجلاس میں ہم جو مذاکرات کر سکتے ہیں گیس پیداوار اور برآمد کرنے والے ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک بہت اہم قدم ہو سکتا ہے۔ 
انہوں نے اس دورے کے دوران چوٹی کانفرنس میں شریک ممالک کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کرنے کی امید ظاہر کی۔

صدر ابراہیم رئیسی آج پیر کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی سرکاری دعوت پر تہران سے دوحہ کے لیے روانہ ہوئے۔
امیری دیوان میں امیر قطر کا باضابطہ استقبال، شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات چیت، دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی بات چیت اور متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط دورے کے پہلے دن کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
رئیسی قطر میں مقیم ایرانیوں اور قطری اور ایرانی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
اپنے دورے کے دوسرے دن صدر جمہوریہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہاں تقریر کریں گے۔
سربراہی اجلاس میں گیس پیدا کرنے والے ممالک کے رہنما اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، جہاں رئیسی اجلاس کے موقع پر ان میں سے متعدد سے ملاقات کریں گے۔
صدر کے ساتھ امور خارجہ، تیل اور ثقافتی ورثے کے وزراء اور صدارتی عدالت کے دفتر کے سربراہ بھی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .