ایران اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی تعلقات کی بحالی کا امکان ہے: عراق

تہران، ارنا - عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں اتفاق اور توازن قائم کرنے کے لیے اجتماعی بات چیت کے اصول پر مبنی عراق کی پالیسی کے تناظر میں بغداد نے تہران اور ریاض کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کی میزبانی کی۔

یہ بات احمد الصحاف نے بدھ کے روز اس ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی 'اینا' کو  انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت پرسکون، مثبت اور افہام و تفہیم کے ماحول میں منعقد ہوئی۔

الصحاف نے بتایا کہ ایرانی-سعودی مذاکرات میں کئی سیکورٹی کیسز شامل تھے اور عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی بات چیت کے دوران موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ مذاکرات بدستور جاری ہیں اور اہم اور بنیادی معاہدوں تک پہنچنے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی اور سفارتی تعلقات کی بحالی کا امکان ہے

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عراق نے تہران-ریاض مذاکرات کے پانچویں دور کی حمایت سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کیلیے بڑی کوشش کی ہے اور اس طرح کے مذاکرات سے عراق کی سلامتی اور خودمختاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقائی استحکام اور توازن میں مزید مدد ملے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .