25 اپریل، 2022، 11:27 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84730646
T T
0 Persons

لیبلز

میکرون فرانسیسی صدارتی انتخاب میں کامیاب، دوسری بار صدر منتخب

تہران، ارنا - فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر جیت گئے ہیں۔

تہران، ارنا - فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر جیت گئے ہیں۔

ایمانوئل میکرون نے دوسری بار فرانس کے 12 ویں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور پانچ سال کی مدت کے لیے ایلیسی کو دوبارہ جیت لیا۔

فرانس کے 12 ویں صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ایمانوئل میکرون58.42 فیصد ووٹ کے ساتھ اپنے حریف جان ماری لی پن کو ہرا کر دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔  صدرمیکرون کی مد مقابل جان ماری لیپن 42.60 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

شائع شدہ نتائج کے مطابق، اس سال کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں28.8فیصدغیر حاضر رہے؛ اس ملک کے حالیہ انتخابات میں یہ مسئلہ ایک چیلنج بن گیا ہے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اتوار کی دو پہر تک صدارتی انتخابات میں پہلے ٹرن آؤٹ26.41فیصد کا اعلان کیا جو 2017 کے انتخابات کے ٹرن آؤٹ سے 2 فیصد کم ہے۔

فرانس کے صدارتی امیدوار ژان لوک ملانشون(Jean-Luc Mélenchon)، جو صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر رہے، نے ایمانوئل میکرون کو ملک کا بدترین صدر قرار دیا۔

انہوں نے فرانسیسی صدارتی انتخابات کے نتائج کا شدید مذاق اڑایا۔

انہوں نے جاری رکھا: میکرون فرانسیسی جمہوریہ پنجم کے بدترین صدر بھی ہیں جو منتخب ہوئے ہیں۔ وہ باطل اور ممتنع ووٹوں کے ایک سمندر میں تیر رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .