21 اپریل، 2022، 10:09 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84727072
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں: برطانیہ

لندن، ارنا - برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے برطانیہ ویانا میں ایک حتمی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے تاکہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد وہ ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دے سکے۔

اس برطانوی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ارنا کے نمائندے کےساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ویانا میں ایک حتمی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے تاکہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد وہ ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دے سکے۔

برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے ایک سوال، کہ ایران کو 400 ملین ڈالر کے پرانے قرض کی ادائیگی کے بعد، برطانوی حکومت کا ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے؟، کے جواب میں کہا کہ لندن ایرانی حکومت کے ساتھ تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں برطانوی حکومت  کے جائزے کے بارے میں کہا کہ مجموعی طور پر برطانوی مذاکراتی ٹیم کا موقف یہ ہے کہ ہم ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے اختتام پر پہنچ چکے ہیں اور میز پر ایک اچھا معاہدہ دستیاب ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس موقع کو جوہری معاہدے کے نفاذ کے دوبارہ شروع کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ویانا مذاکرات، جو کہ پابندیاں ہٹانے پر مرکوز ہیں،11 مارچ کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کی تجویز پر کی تجویز پر 11 مارچ کو وقفے میں داخل ہوئے اور مذاکرات کار سیاسی مشاورت کے لیے دارالحکومتوں میں واپس چلے گئے۔

مذاکرات میں شریک ممالک کی بھاری اکثریت چاہتے ہیں کہ بات چیت زیادہ تیزی سے ختم ہوئے لیکن حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے چند باقی اہم اور کلیدی معاملات پر امریکی سیاسی فیصلوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے گزشتہ پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ ایران اور P4+1 گروپ نے ہر ممکن کوشش کی ہے اور خدشات دور کرنے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے مناسب جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔  واشنگٹن نے تاخیر کی پالیسی اپنائی ہے اور ابھی بھی کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنے پختہ ارادے کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی فریق نے جوہری معاہدے میں لوگوں کے مفادات کو کم کرنے کے لیے ڈیم بنائے ہیں لیکن ہم نے پوری آگاہی کے ساتھ دوسری طرف ان کیسز کا اعلان کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے پابندیوں کے خاتمے سے ایرانی عوام کے اقتصادی مفادت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے اور اگر شرائط فراہم ہوجائے تو وہ ضرور ویانا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .