ایران کے منجمد شدہ کرنسیوں کے 7 ارب ڈالر رہا کردیے جائیں گے

 تہران، ارنا- دستخط شدہ معاہدے کے تحت ایران کی منجمد شدہ کرنسیوں میں سے 7 ارب ڈالر بینک ٹرانسفر کے ذریعے ایران کے کھاتوں میں منتقل کیے جائیں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے والے بعض ممالک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پر ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے وسائل کے ایک اہم حصے کے منجمد کرنے کی منسوخی کیلئے ضروری فریم ورک کا تعین اور اس پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس متفقہ فریم ورک کے تحت منجمد شدہ رقوم کو ایک مخصوص مدت (چند ہفتوں) کے  اندر ایرانی کھاتوں میں منتقل کرنی ہوگی۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے وسائل کو منجد کرنے کی منسوخی کے لیے اس راستے کا فریم ورک برطانیہ کے ساتھ طے شدہ فریم ورک سے ملتا جلتا ہے، جس میں ایران کے کھاتوں میں تقریباً 470 ملین یورو وصول کیے گئے تھے۔

حالیہ معاہدے کے نفاذ کے ساتھ جاری ہونے والے زرمبادلہ کے وسائل کا تخمینہ 7 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

7 ارب ڈالر ایران کے کھاتوں میں منتقل کیے جائیں گے، جو ایران کے خلاف بینکاری پابندیوں کو بتدریج کھولنے کی طرف اشارہ کرتا ہے جو جوہری معاہدے کے بعد بھی ایسا کوئی بینک ٹرانسفر نہیں ہوا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .