13 اپریل، 2022، 7:54 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84715604
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی رازی انسٹی ٹیوٹ میں سالانہ پولیو ویکسین کی 20 ملین خوراکوں کی تیاری

کرج، ارنا- رازی ویکسین اور سیرم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے حیاتیاتی مصنوعات کی تحقیق اور پیداوار کے نائب وزیر نے کہا ہے کہ  وزارت صحت کے انسٹی ٹیوٹ آف پروڈکشن اینڈ ڈیلیوری میں سالانہ پولیو ویکسین کی 20 ملین خوراکیں فراہم کی جاتی ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر "محمد حسین فلاح مہرآبادی" نے مزید کہا کہ رازی انسٹی ٹیوٹ ملک میں پولیو ویکسین کی تیاری کا واحد مرکز ہے، جس نے پچھلے سالوں میں اس ویکسین کی تین ٹائپ 1، 2 اور 3 تیار کی ہیں اور اور رازی انسٹی ٹیوٹ کی زبانی پولیو ویکسین کے استعمال سے ملک میں ٹائپ ٹو کا خاتمہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، ٹائپ 2 کے خاتمے کے ساتھ، صرف ایک اور تین کی ٹائپ کے لیے ویکسینیشن کی جاتی ہے اور وزارت صحت کی ضرورت کے اعلان کے مطابق، رازی انسٹی ٹیوٹ میں پولیو ویکسین کی تقریباً 28 ملین خوراکیں سالانہ تیار کی جاتی ہیں اور اس وزارت کو فراہم کی جاتی ہیں۔

رازی انسٹی ٹیوٹ کے حیاتیاتی مصنوعات کی تحقیق اور پیداوار کے نائب وزیر نے یاد دلایا کہ رواں سال کے دوران، اس بیماری کی پہلی اور تین اقسام کے لیے پولیو ویکسین کی 20 ملین خوراکیں تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رازی ویکسین اینڈ سیرم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ صوبے کرج میں واقع ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .