کوو ایران برکت"ویکسین کی بڑے پیمانے پر(300 ہزار ڈوز ویکسین) تیاری منگل کو امام خمینی (رہ) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ عزیزاللہ شہبازی نے کی موجودگی میں ایرانی صوبے البرز کے برکت صنعتی ٹاون میں شروع ہوئی۔
شہبازی نے کہا کہ کوو ایران برکت ویکسین کی تیاری کا پہلا مرحلہ آج باضابطہ طور پر آج شروع ہوا ہے اور رواں سال جولائی تک تقریبا 10 ملین ڈوز ویکسین تیار ہو گی۔
عزیزالہ شہبازی نے مزید کہاکہ دیگر ویکسینوں نےصوبے البرز میں واقع رازی ، پاستور اور آکٹوورکو(Actoverco) انسٹی ٹیوٹ میں بھی اپنے تحقیقی مراحل کو مکمل کر لیا ہے۔
انہوں نے آج ہم البرز میں ملک کے لئے ایک اہم اور اسٹریٹجک پروڈکٹ کی تیاری کے آغاز کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ