25 نومبر، 2021، 4:15 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84555128
T T
0 Persons
ایران دنیا میں بہترین ویکسین تیار کرتا ہے: وزیر صحت

کرج - ارنا – ایرانی وزیر صحت، علاج اور طبی سائنس نے مختلف کورونا ویکسین کی تیاری میں ایرانی سائنسدانوں کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں بہترین ویکسین تیار کرنے والا ملک ہے۔

یہ بات ڈاکٹر "بہرام عین اللہی" نے جمعرات کے روز کرج میں وزارت صحت کو رازی کوپرس کورونا ویکسین کی 50 لاکھ خوراکوں کی فراہمی کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدان ملک کا فخر ہیں؛ ہمارے پاس اب بھی اچھی سہولیات ہیں اور ہم دنیا کی بہترین ویکسین تیار کرتے ہیں۔
عین اللہی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس بات کا امکان ہے کہ ہمیں ان ویکسینز کی ضرورت ہو گی، اس بنیاد پر سائنسی تحقیقی مراکز جیسا کہ رازی انسٹی ٹیوٹ تقریباً ایک صدی کی سرگرمی اور جدید سہولیات کے ساتھ ملک کی سائنسی اور تحقیقی معاونت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی مدد کرتے ہوئے برآمدات کئی طریقوں سے اچھی ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف، جب ممالک ہماری ویکسین کو تسلیم کرتے ہیں، تو یہ ویکسین جلد ہی بین الاقوامی سطح پر پہچان حاصل کر لیں گی۔
ایرانی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ اب، ملک کی ویکسین کمیٹی کی منظوری کے مطابق، تیار کرنے والے 20 فیصد ایرانی ویکسین برآمد کر سکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .