22 اکتوبر، 2021، 12:04 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84514154
T T
0 Persons
76 ملین ایرانیوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک مل گئی ہے: وزیر صحت

تربت حیدریہ، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 76 ملین افراد کو کم از کم کورونا ویکسین کی پہلی خوراک مل گئی ہے جن میں سے 50 ملین کو پہلی خوراک اور 26 ملین کو دوسری خوراک مل چکی ہیں۔

یہ بات ڈاکٹر بہرام عین اللہی نے جمعرات کے روز 272 بستروں والے ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک ملک میں 76 ملین افراد کو کم سے کم کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے جن میں سے 50 ملین افراد نے پہلی خوراک اور 26 ملین نے دوسری خوراک حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی ویکسین کی دوسری خوراک کی تعداد 54 ملین لوگوں تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 120 ملین ڈوز ویکسین ملک میں پہنچ گئی ہے اور مجموعی طور پر 76 ملین ڈوز ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں اور ویکسین میں ہماری ملکی پیداوار بھی اچھی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .