ایرانی فٹ بال کی 2022 ورلڈ کپ میں شرکت کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ اور وزیر خارجہ کے درمیان ایک ملاقات کے دوران، 2022 قطر ورلڈ کپ میں ایرانی فٹ بال ٹیم کی شرکت کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر "حسین امیر عبداللہیان" نے اس ملاقات میں ہمارے ملک کے نوجوانوں اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگوں میں کھیلوں اور بالخصوص فٹ بال کی پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے قطر ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کو تیار کرنے کے لیے تمام سہولیات کو  بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ، فٹ بال فیڈریشن، دوستانہ میچوں کے انعقاد کیلئے اپنی سفارتی صلاحیت سے کسی بھی قسم کی مدد کے لیے تیار ہے۔

در این اثنا ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ "میر شاد ماجدی" نے کھیلوں بالخصوص قومی ٹیم فٹبال کی وزیر خارجہ کی خصوصی اہمیت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قومی فٹ بال ٹیم کی تیاری میں خارجہ پالیسی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور تعاون کی درخواست کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .