شاہ محمود قریشی نے پیر کے روز اپنے ایک پیغام میں نوروز اور موسم بہار کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ نوروز اور ایرانی نئے سال کے آغاز کا جشن موسم بہار کی تولید کے ساتھ موافق ہے اور یہ نئی زندگی کا جشن بھی ہے۔
قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ نوروز محبت، امن اور یکجہتی کے مشترکہ بندھن کو لاتا ہے۔
ہر سال دنیا کے مختلف ممالک خاص طور پر ایران ، افغانستان ، ترکمنستان ، عراق ، ترکی ، جمہوریہ آذربائیجان ، آرمینیا ، تاجیکستان اور روس کے باشندوں کی طرف سے عید نوروز کا جشن منایا جاتا ہے۔
عید نوروز جو شمسی کیلینڈر میں ( 1 فروردین) 21 مارچ سے شروع ہوتی ہے 2010 میں اسے اقوام متحدہ نے تین ہزار سال کی تاریخ کے ساتھ عالمی یوم اور قدیم ایرانی عید کے طور پر تسلیم کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
پاکستانی وزیر خارجہ کی نوروز اور نئے ایرانی سال کی آمد پر مبارکباد
21 مارچ، 2022، 2:40 PM
News ID:
84692348

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی وزیر خارجہ نے ایرانی عوام اور دنیا بھر میں نوروز منانے والے ممالک کو عید نوروز اور نئے سال ہجری شمسی کے آغاز پر مبارکباد دی۔
متعلقہ خبریں
-
عید نوروز اور اعیاد شعبانیہ کا جشن پاکستان میں منایا گیا
اسلام آباد، ارنا – عید نوروز اور اعیاد شعبانیہ کا جشن پاکستانی شہر اسلام آباد میں منایا گیا۔
-
پاکستان میں بین الاقوامی نوروز فیسٹیول میں ایرانی سٹال کی شاندار کارکردگی
اسلام آباد، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور دیگر ممالک کے تعاون سے بین الاقوامی نوروز فیسٹیول…
آپ کا تبصرہ