27 مارچ، 2021، 5:11 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84275919
T T
0 Persons
پاکستان میں بین الاقوامی نوروز فیسٹیول میں ایرانی سٹال کی شاندار کارکردگی

اسلام آباد، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور دیگر ممالک کے تعاون سے بین الاقوامی نوروز فیسٹیول کی تقریب ہفتہ کے روز اس ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں صدر پاکستان کی اہلیہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

2021 کے بین الاقوامی نوروز فیسٹیول اور موسم بہارکی آمد کی تقریب سفیروں کے ایک گروپ اور بیرونی ممالک کے نمائندوں خاص طور پر اسلام آباد میں ہمارے سفارتخانے کے نائب سربراہ "محمد سرخابی' اور ایرانی سفارتخانے میں تعینات ایرانی ثقافتی قونصلر "احسان خزاعی ' اور پاکستان میں مقیم ایرانی سفارت کاروں کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔

اس میلے کے غیر ملکی مہمانوں کا ایرانی مقامی موسیقی  اور ہفت سین دسترخوان کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

ہر سال دنیا کے مختلف ممالک خاص طور پر ایران ، افغانستان ، ترکمنستان ، عراق ، ترکی ، جمہوریہ آذربائیجان ، آرمینیا ، تاجیکستان اور روس کے باشندوں کی طرف سے عید نوروز کا جشن منایا جاتا ہے۔

پاکستانی صدر کی اہلیہ محترمہ خاتون ثمینہ عارف علوی'نے ایرانی سٹال کا دورہ کر کے نوروز انٹرنیشنل فیسٹیول کی تیاری میں ہمارے ملک کی شراکت کی تعریف کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .