یہ بات آسٹرین وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ نے اسلام آباد میں پاکستانی وزیر خارجہ ' شاہ محمود قریشی' کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ارنا کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے جوہری معاہدے کی بحالی کیلیے اپنے ملک کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور واشنگٹن دونوں ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے بہت بے تاب اور دیانتدار ہیں اور ایرانی وفد کی کارکردگی بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔
آسٹرین وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ جوہری معاہدے کے فریقین ویانا میں ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مشترکہ اتفاق کے بغیر معاہدہ نہیں ہو سکتا، ممکن ہے کہ یہ مکمل معاہدہ نہ ہوئے لیکن ہمیں اس کی ضرورت ہے۔
شلنبرگ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے بہت پرجوش اور مخلص ہیں۔
انہوں نے ویانا میں ہمارے ملک کے چیف مذاکرات کار علی باقری کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ میری باقری کے ساتھ اچھی ملاقاتیں ہوئیں اور میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ایرانی ٹیم کا کام بہت اچھا ہے۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ نے ڈاکٹر امیر عبداللہیان کے حالیہ دورہ روس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ماسکو ماسکو کی طرف سے اٹھائے گئے تازہ ترین نکات کو آسان بنانے کیلیے مفید اور فائدہ مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ویانا میں ایک معاہدے کو آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے کیونکہ ہم مشرق وسطیٰ سے اچھی خبریں سننا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ نے بھی اپنے آسٹرین ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں فریقوں نے خطے، افغانستان، یوکرین، خطے اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں تین روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کے روز اسلام آباد پہنچ گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ