18 مارچ، 2022، 8:49 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84689441
T T
0 Persons

لیبلز

جوہری معاہدے کے حتمی متن کا مسودہ مکمل ہوگیا: جرمنی

تہران، ارنا - جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے حتمی متن کے مسودے پر کام مکمل ہو گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ مذاکرات تیزی سے مکمل ہوں گے اور کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق  اس جرمن سفارت کار کریستوفر برگر نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے حتمی متن کے مسودے پر کام مکمل ہو گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ مذاکرات تیزی سے مکمل ہوں گے اور کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ ضروری ہے کہ مذاکرات کرنے والے ممالک کے دارالحکومتوں میں سیاسی فیصلے کیے جائیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے "سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ہم جوہری معاہدے کے قریب ہیں" کے عنوان سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ہم ایک ممکنہ معاہدے کے قریب ہیں لیکن ابھی تک اس مقام تک نہیں پہنچے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2015 کے ایران  جوہری معاہدے کو بچانے کی کوشش کرنے والے سفارت کاروں نے یوکرین کی جنگ پر توجہ مرکوز کرنے کے باوجود بات چیت کو جاری رکھا ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک معاہدے کے قریب ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .