15 دسمبر، 2021، 11:58 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84577842
T T
0 Persons
ایران کیساتھ IAEA کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے

ویانا، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے اور کئی مسائل پر اختلافات کم ہوئے ہیں۔

یہ بات سعید خطیب زادادہ نے بدھ کے روز پریس ٹی وی کے نمائندے کو ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تفصیلات کے کہنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن میں یہ پیش گوئی کر سکتا ہوں کہ دونوں فریق جلد ہی کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے اور کئی مسائل پر اختلافات میں کمی آئی ہے۔

چند گھنٹے قبل، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافایل گروسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران میں ان کے معائنہ کاروں کو درپیش پابندیاں تہران کے ایجنڈے کے بارے میں صرف ایک انتہائی مبہم تصویر پیش کرتی ہیں۔ 

گروسی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ایک بالکل مختلف ایران کا سامنا ہے۔  2015 کا سال 2022 کے ساتھ اتنا مختلف ہے کہ ہمیں ان نئے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحات کرنا ضروری ہے، تاکہ ہمارے انسپکٹر ہر وہ چیز چیک کر سکیں جس پر ممالک نے اتفاق کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .