روس بدستور ویانا میں حتمی معاہدے کے حصول کیلیے ایران کی حمایت کرے گا: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ روس نے ایک بار پھر ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ ویانا میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ امور، ویانا، یوکرین، شام، یمن اور افغانستان کے بارے میں تعمیری بات چیت کی۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر یقین دلایا گیا کہ روس بدستور ویانا میں کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایران کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سے کہیں زیادہ گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے تا کہ کامیاب مذاکرات کے خاتمے کیلیے ضروری جوابات فراہم کرے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .