انقلابی حکومت کی خارجہ پالیسی خطے میں دوستی بڑھانے پر مبنی ہے: خطیب زادہ

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے بدھ کے روز نوروز 1401 کی سفارتی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر آیت اللہ سید "ابراہیم رئیسی" کی انقلاب حکومت کی خارجہ پالیسی خطے میں دوستی بڑھانے پر مبنی ہے۔

ارنا رپورٹر کے مطابق، خطیب زادہ نے اس تقریب میں جو تہران میں مقیم غیر ملکی مشنوں کے سربراہان اور ایرانی سفیروں کی موجودگی میں وزارت خارجہ کے ڈپلومیٹک کلب میں منعقد ہوئی، نئے سال اور موسم بہار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوروز تہوار ہزاروں سالوں سے ایران میں اقوام اور مشترکہ تہذیبوں کے قبائل میں منایا جاتا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نوروز اور نئی صدی، ہمارے عظیم کام کا آغاز ہے اور ہماری ہمسائیگی کی پالیسی اس شعبے میں ظاہر ہوگی۔

خطیب زادہ نے مزید کہا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی انقلابی حکومت میں خارجہ پالیسی؛ دوستی اور اتحاد کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اجزاء کی بنیاد پر خطے میں مشترکہ مستقبل کا تعین کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج، پہلے سے زیادہ، دنیا کو امن اور پُرامن بقائے باہمی کے لیے ایک تہذیبی دعوت کی ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .