یہ بات حجت کرمانی نے منگل کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ نازنین زاغری کا انگریزی پاسپورٹ ان کے حوالے کر دیا گیا ہے لیکن ملک سے ان کی روانگی کا وقت ابھی بھی معلوم نہیں ہے۔
کرمانی نے زاغری کی ملک سے منتقلی کی افواہوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امید ہے کہ یہ امکان جلد فراہم کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نازنین زغاری کے ایک کیس کی سزا مارچ 2021میں ختم ہوئی۔
مغربی ذرائع ابلاغ نے منگل کے روز زاغری کی رہائی کے کیس کو ایران پر برطانیہ کے 520 ملین ڈالر قرضے سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نازنین زاغری ایک ایرانی نژاد برطانوی خاتون ہیں جنہوں نے ایک برطانوی شہری سے شادی کی ہیں، وہ 3 اپریل 2016 کو ایران میں سیکورٹی مسائل کی بنا پر انھیں گرفتار کر لیا گیا. جس کے بعد عدالت نے انھیں 5 سال کی سزا سنادی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ