ان خیالات کا اظہار "حجت کرمانی" نے آج بروز پیر کو ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی مؤکل کے دوسرے مقدمے سے متعلق فیصلے سے مطلع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے مطابق، زاغری کو لندن میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے ریلی میں شریک ہونے سے حکومت کخلاف پروپیگنڈ پھیلانے میں ا سرگرم ہونے اور 2011ء میں بی بی سی فارسی نیٹ ورک سے انٹرویو دینے کے الزام میں ایک سال قید کے علاوہ ایک سال ملک چھوڑنے پر پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔
کرمانی نے کہا کہ میری مؤکل کا پہلا کیس ختم ہوچکا ہے اور اب وہ آزاد ہیں اور دوسرے کیس میں بھی ضمانت پر آزاد ہیں اور قانونی ڈیڈ لائن میں اس فیصلے کیخلاف احتجاج ہوگا۔
واضح رہے کہ ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زاغری اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف بعض سرگرمیوں میں ملوث پائی جاتی ہیں جس کے بعد انھیں اپریل 2016ء میں تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ میں گرفتار کیا گیا اور عدالت نے انھیں 5 سال کی سزا سنادی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ