13 مارچ، 2022، 2:23 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84682331
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے

تہران، ارنا - ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی جبکہ آج ہفتہ کی صبح بعض خبری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات عارضی طور پر معطل ہو گئے ہیں۔

یہ خبر عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے اس دعوے، کہ ایران سعودی عرب مذاکرات کا پانچواں دور بدھ کو بغداد میں منعقد ہوگا، کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے چند روز قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے پانچویں دور  کے ممکنہ انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہے اور ایران نے ابھی تک مذاکرات کے لیے کسی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن غیر سرکاری رپورٹس کے مطابق بدھ کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور روان ہفتے میں بدھ کے روز منعقد ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .