ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات کا پانچویں دور 16 مارچ کو بغداد میں منعقد ہوگا

بغداد، ارنا- عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کا 16 مارچ کو بغداد میں انعقاد کیا جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، فواد حسین نے اس خبر کا اعلان ترکی میں انطالیہ کی ڈپلومیٹک اسمبلی میں کیا۔

اس سے پہلے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے کہا تھا کہ تہران بدستور مذاکرات کیلئے تیار ہے اور مذاکرات کے اگلے دور کا انعقاد، ریاض کے فیصلے پر منحصر ہے۔

خیال رہے کہ عراقی صدر "برہم صالح" نے مئی 2021 میں پہلی بار کیلئے اعلان کیا کہ ان کے ملک نے  ایران اور سعودی عرب کے درمیان براہ رات مذاکرات کی میزبانی کی ہے اور اب تک بغداد کی میزبانی میں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے چار دوروں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تقریبا ایک مہینے پہلے، عراق کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری "قاسم الاعرجی" نے کہا تھا کہ بغداد میں ایرانی اور سعودی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کا نتیجہ دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کی صورت میں نکلے گا۔

عراقی قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ بغداد میں ایران سعودی مذاکرات کا پانچواں دور اہم ہوگا اور ان مذاکرات کے نتائج ایران اور سعودی سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کا باعث بنیں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .