یہ بات ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور قطری نائب وزير اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
فریقین نے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
ویانا مذاکرات کے حوالے سے امیر عبداللہیان نے امریکا کی جانب سے نئے مسائل اٹھانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اچھے، مضبوط اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدگی سے کوشان ہے۔
قطری وزیر خارجہ نے بھی تہران اور دوحہ تعلقات کی اہمیت اور آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ قطر کے مثبت اثرات پر زور دیتے ہوئے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران اور تمام فریقین کی کوششوں کو اہم قرار دیا۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں فریقین نے ایران کے صدر اور قطری امیر کے حالیہ دورہ دوحہ مذاکرات کے دوران طے پانے والے معاہدوں کو سنجیدگی سے آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ