ایران اور قطر کے درمیان سائنسی تعاون بڑھ جائے گا

تہران، ارنا- ایرانی  وزارت سائنس کے بین الاقوامی سائنسی تعاون کے مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی صد کے حالیہ دورہ دوحہ کے دوران، ایران اور قطر کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سائنسی اور تحقیقی تعلقات کی ترقی ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، "حسین سالار آملی" نے مزید کہا کہ اس مفاہمت کی یادداشت میں، جس پر وزارت سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی اور قطر کی وزارت اعلیٰ تعلیم کے درمیان دستخط کیے گئے، برابری کے احترام اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور قوانین کے احترام کو بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے اور انٹلیکچوئل پراپرٹی قوانین، دونوں ممالک کے قوانین اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کے ساتھ تعاون کی مطابقت پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ اس تعاون کی دستاویز کے مطابق، دونوں ممالک یونیورسٹی کی ڈگریوں کی منظوری اور سائنسی اداروں کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹس کے تبادلے کے لیے قواعد کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔

ایرانی  وزارت سائنس کے بین الاقوامی سائنسی تعاون کے مرکز کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس مفاہمت کی یادداشت میں دونوں ملکوں کی تہذیب، ثقافت اور فن سے متعلق سائنسی وسائل اور دستاویزات کے تبادلے کی حمایت کو سائنسی تحریروں کی عکاسی کے لیے ایران اور قطر کے درمیان سائنسی اور ثقافتی تعاون کے شعبوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

سالار آملی نے کہا کہ اس یادداشت کے مطابق اعلیٰ تعلیم میں افہام و تفہیم، معیار اور توثیق، جدید نصاب، یونیورسٹی کمیونٹی میں سائنسی تحقیق کا انتظام اور طلبہ کی تحقیق کی تدریس اور نگرانی مشترکہ سائنسی تعاون کے لیے ایران اور قطر کی حکومتوں کی ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے فیکلٹی ممبران اور محققین کی ایک دوسرے کے یونیورسٹی سنٹرز میں موجودگی، سائنسی اور تحقیقی معلومات کا تبادلہ، سیمینارز اور سائنسی کانفرنسوں کا انعقاد، مشترکہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد، دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں میں انڈر گریجویٹ طلباء کو داخلہ دینا، سائنسی علوم کا استعمال، فیکلٹی ممبران کی صلاحیت پوسٹ گریجویٹ کورسز میں دونوں فریق اور دونوں ممالک کے یونیورسٹی مراکز کے درمیان فیکلٹی ممبران کے لیے مطالعہ کے مواقع پیدا کرنا اس یادداشت کے اہم محور ہیں۔

سالار آملی نے کہا کہ مفاہمت کی اس یادداشت کی دفعات کے مطابق ایران اپنے تعلیمی نظام میں عربی زبان کی ترقی کی حمایت کرتا ہے اور قطر اپنے تعلیمی نظام میں فارسی زبان کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .