قطر کا ایران اور مغربی فریقین کے درمیان مذاکرات میں معاہدے کے حصول تک مدد دینے کی تیاری کا اظہار

تہران، ارنا- امیر قطر نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور مغربی فریقین کے درمیان مذاکرات کا سنجیدگی سے تعاقب کررہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں ایرانی جوہری مسئلہ حل ہو جائے گا اور ایک ایسا معاہدہ طے پایا جائے گا جس سے تمام فریق مطمئن ہوں اور بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق اسے پُرامن طریقے سے استعمال کرنے کے ممالک کے حق کا احترام کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، امیر قطر "شیخ تمیم بن حمد آل ثانی" نے آج بروز پیر کو دورہ دوحہ آئے ہوئے ایرانی صدرآیت اللہ سید "ابراہیم رئیسی" سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج قطر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور یہ ایک بہت اہم مسئلہ ہے اور ان پر عمل درآمد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدوں اور دستاویزات کی پیروی اور عمل درآمد قطر کے لئے بہت مفید ہے، اور ایران اور قطر کی مشترکہ اقتصادی کمیٹیوں کا دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اہم مقام اور کردار ہے اور گزشتہ نومبر میں اصفہان میں ہونے والی ان کی حالیہ ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی۔ ہم اس سال بھی دوحہ میں اس اجلاس کے انعقاد کا انتظار کررہے ہیں۔

امیر قطر نے مزید کہا ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، خطے کی سلامتی اور استحکام سے متعلق بات کی اور اس ملاقات میں ہم نے تنازعات کے حل اور خطے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے پر زور دیا۔

تمیم بن حمد آل ثانی نے مزید کہا کہ ہم نے ایران کے صدر کبساتھ ویانا مذاکرات اور مغرب کے ساتھ ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق بھی بات کی۔ کیونکہ اس مسئلے کا خطے کی سلامتی اور استحکام پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔

امیر قطر نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایک اچھے اور محفوظ معاہدے تک پہنچنے میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ایران اور مغربی فریقین کے درمیان مذاکرات کا سنجیدگی سے تعاقب کررہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں ایرانی جوہری مسئلہ حل ہو جائے گا اور ایک ایسا معاہدہ طے پایا جائے گا جس سے تمام فریق مطمئن ہوں اور بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق اسے پُرامن طریقے سے استعمال کرنے کے ممالک کے حق کا احترام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے مسئلہ فلسطین جو کہ خطے کا اہم مسئلہ ہے اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت پر بات چیت کی اور ہم نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا حل تلاش کرنے اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق امن اور وقار کے ساتھ رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

امیر قطر نے مزید کہا کہ ہم نے اس ملاقات میں افغانستان، شام اور یمن کے مسائل پر بھی بات کی اور ہمیں امید ہے کہ ان مسائل کا جلد از جلد پُرامن حل نکل آئے گا۔

تمیم بن حمد آل ثانی نے مزید کہا کہ قطر 2022 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے اورہم اپنے ایرانی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ ہم تمام ایرانیوں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کا استقبال کرتے ہیں کہ وہ اپنی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے قطر کا سفر کریں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .