2 مارچ، 2022، 6:37 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84668725
T T
0 Persons
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کا خطے کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا- قطری وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک ربطے کے دوران، خطے کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لینے ان سے باہمی تعلقات بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق، شیخ "محمد بن عبدالرحمن آل ثانی" نے آج بروز بدھ کو "حسین امیر عبداللہیان" سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے باہمی دلچسبی امور پر مذاکرات کیے۔

نیز دونوں فریقین نے اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران، علاقے کی تازہ ترین تبدیلیوں، ویانا مذاکرات اور باہمی تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر بات چیت کی۔

 قطری میڈیا نے قطری حکومت کے تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، مزید کہا کہ دوحہ نے پچھلے ایران اور امریکہ کے موقف کو خلیج فارس ممالک کے قریب لانے کی تجویز پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ قطری وزیر اعظم کے نائب سربراہ اور وزیر خارجہ نے 27 جنوری کو دورہ تہران کرتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

 اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ افغانستان اور یمن سمیت اہم علاقائی مسائل اور تبدیلوں پر مذاکرت کیے تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .