ایرانی صدر کی قطر ورلڈ کپ کے دوران سیاحوں کی آمدورفت کو آسان بنانے اور دوحہ کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت

تہران، ارنا- ایرانی حکومتی ترجمان نے کہا کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران حکومت کے منصوبوں میں سیاحوں کی آمدورفت کو آسان بنانا، تہران اور دوحہ کے درمیان پروازوں میں اضافہ، رہائش کے امکانات کے ساتھ یاٹ اور مسافر بردار جہازوں کا استعمال اور کچھ شریک ٹیموں کو ایران کے سفر کی دعوت دینا شامل ہے۔

"علی بہادری جہرمی" نے ارنا نمائندے سے  خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے قطر میں 2022 ورلڈ کپ کے سیاحتی صلاحیت کو استعمال کرنے کے صدر کے خصوصی حکم کی تفصیلات سے متعلق کہا کہ قطر ورلڈ کپ کا انعقاد سیاحوں کو راغب کرنے، ایران کی ثقافتی، تاریخی اور سماجی صلاحیتوں کو سیاحوں کو متعارف کرانے اور سرکاری اور نجی اقتصادی کمپلیکس کو فعال کرنے کا ایک خاص موقع ہےجو پابندیوں کو بے اثر کرنے اور ایران کی حقیقی تصویر پیش کرنے اور ایرانو فوبیا منصوبے کی ناکامی دونوں میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ س سلسلے میں وزارت برائے ثقافتی ورثے، سیاحتی امور اور دستکاری مصنوعات کی صعنت کے امور نے تقریباً تین ماہ قبل کچھ سرکاری اداروں جیسے کہ وزارت خارجہ، کھیل اور نوجوانوں، سڑکوں اور شہری ترقی، توانائی، وزارت برائے تجارت، کان کنی اور صنعت کے امور، سپریم کونسل آف فری زونز اور کچھ دیگر سرکاری ایجنسیوں کے سیکرٹریٹ کے تعاون سے کئی اجلاس منعقد کیے ہیں اور قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی سیاحت اور اقتصادی صلاحیت کو فعال اور زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لیے ایک پروگرام تیار کیا ہے۔

ایرانی حکومتی ترجمان نے واضح کیا کہ صدر مملکت کے دورہ قطر سے دو ہفتے قبل یہ منصوبہ آیت اللہ رئیسی کو پیش کیا گیا تھا اور اس دورے کے دوران قطری حکام سے متعلقہ مشاورت کی گئی تھی۔

بہادری جہرومی نے مزید کہا کہ اس کے مطابق، صدر نے نائب صدر کو اس سلسلے میں مختلف سرکاری ایجنسیوں کی زیادہ  ہم آہنگی کے لیے ایک خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں مجوزہ پروگرام تیار کیے گئے ہیں جیسے کہ سیاحوں کی آمدورفت کو آسان بنانا، تہران دوحہ کی پروازوں کی تعداد میں اضافہ، تفریحی اور مسافر بردار جہازوں کو رہائش کے امکانات کے ساتھ استعمال کرنا، کچھ شریک ٹیموں کو ایران کا دورہ کرنے کی دعوت دینی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

حکومتی ترجمان کے مطابق، حکومت موجودہ صلاحیت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے غیر سرکاری اور سرکاری شعبوں اور نجی سیاحتی دوروں کو بھی فعال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2022 کا فیفا ورلڈ کپ 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک قطر میں منعقد ہوگا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .