صدر رئیسی کی قطر میں ہونے والے عالمی کپ کیلئے ایرانی ٹیم کو مبارکباد پیش

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے قومی فٹ بال ٹیم کو قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز اپنے بھیجے گئے ایک پیغام میں عالمی کپ کوالیفائر میں عراق ٹیم کے خلاف ایرانی ٹیم کی مسلسل فتوحات اور قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس فتح سے ہمارے ایرانیوں کی دل کے لیے خوشی اور مسرت ہے۔
صدر رئیسی نے اس عظیم کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور ٹیم کے اراکین اور کوچز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آنے والے مراحل میں بھی ان فتوحات کو جاری رکھیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha