1 مئی، 2021، 1:07 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84314744
T T
0 Persons
2022 قطر ورلڈ کپ کے سامان کی فراہمی میں ایرانی نجی شعبے کی شرکت

تہران، ارنا- ایران – قطر ایران کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہاہے کہ ایران قطر کے ورلڈ کپ کے انعقاد کے لئے درکار تعمیراتی سامان کا ایک حصہ فراہم کرے گا۔

 یہ بات عدنان موسی پور نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران اور قطر کے درمیان اچھے سیاسی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم  نے اس ملک کے ساتھ تجارت میں اپنے اہداف حاصل نہیں کیے ہیں اور اس شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ وسیع تر تجارتی تعلقات استوار کرسکتے ہیں۔

موسی پور نے قطر میں 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی نجی شعبہ فی الحال  ملک کو ورلڈ کپ کے لئے تیار کرنے کے لئے درکار بہت سے سازو سامان اور تعمیراتی سامان کو فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کی مقدار اس سے پہلے بہت کم تھی لیکن موجودہ صورتحال اس کی شرح تقریبا 350 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .