تہران- باکو فائدہ مند باہمی تعاون کی توسیع کے بہت سے امکانات ہیں

تہران، ارنا- آذربائیجان کے صدر نے اپنے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب کے نام میں ایک مبارکبادی پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تہران باکو فائدہ مند باہمی تعاون کی توسیع کے بہت سے امکانات ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان کے صدر "الہام علی اف" نے اپنے ایرانی ہم منصب آیت اللہ ڈاکٹر سید "ابراہیم رئیسی" کے نام میں ایک پیغام میں ان کو باہمی سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ ان کا پیغام شرح ذیل ہے؛

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب سید ابراہیم رئیسی

جناب صدر؛

اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 3- ویں سالگرہ کے اس اہم دن پر آپ کو مبارکباد یش کرتے ہوئے دو دوست اور برادر ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ہماری قوموی کا عزم، جو مذہبی اور ثقافتی جڑوں سے جڑا ہوا ہے، جمہوریہ آذربائیجان اور ایران کے درمیان تعلقات کی بنیادی اصل ہے جو باہمی احترام اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی ہے۔

آج کی باہمی تعلقات کی اچھی سطح؛ گزشتہ 30 سالوں کے دوران دونوں ملکوں کی مشترکہ سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران متعدد باہمی دوروں، دستخط شدہ دستاویزات، معاہدے اور مشترکہ منصوبوں نے سیاسی، اقتصادی، ٹرانسپورٹ، توانائی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں ہمارے متحرک تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

میں جمہوریہ آذربائیجان اور ایران کے درمیان باقاعدہ سیاسی مذاکرات اور متعدد شعبوں میں تعاون کو سراہتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آج ہمارے باہمی فائدہ مند تعاون کی مزید ترقی کے بہت سے امکانات ہیں۔

بلاشبہ ہماری تاریخی اور قدیم سرزمین کو قبضے سے آزاد کرانے کے نتیجے میں آذربائیجان اور ایران کی ریاستی سرحدوں کی بحالی نے مختلف شعبوں میں موجودہ صلاحیتوں کے بھرپور استعمال اور کوریڈورز ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے نفاذ میں مشترکہ شراکت کے لیے سازگار حالات پیدا کیے ہیں۔

 میں، اس سلسلے میں جمہوریہ آذربائیجان کی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے درمیان جمہوریہ آذربائیجان کے اقتصادی زون مشرقی زنگہ زور اور نخجوان خود مختار جمہوریہ کے درمیان نئے تعلقات کے قیام کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت کی اہمیت پر زور دینا چاہتا ہوں۔

حال ہی میں قبضے سے آزاد کیے گئے ہمارے علاقوں کی از سر نو تعمیر کے عمل کا سلسلہ جاری ہے اور ہمیں مستقبل قریب میں اس عمل میں آپ کے ملک کی کمپنیوں کی شرکت سے خوشی ہوگی۔

میں سمجھتا ہوں کہ آذربائیجان اور ایران کے درمیان تعلقات جو ہمارے عوام کے مفادات اور ہمارے ممالک کے مفادات کو پورا کرتے ہیں؛ ہماری مشترکہ کوششوں کے ذریعے، کامیابی سے ترقی اور مضبوطی کے راستے پر گامزن ہوتے رہیں گے۔

میں اس موقع پر ایران کے دوست اور برادر عوام کے لیے آپ کی اچھی صحت، آپ کے معاملات میں کامیابی اور امن و خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .