رپورٹ کے مطابق، فریدون نجفی کی ہدایتکاری اور "مجید برزگر" کی پرڈیوس کردہ فلم Wolf Cubs of Apple Valley کو سوئڈن میں منعقدہ 39 ویں باف درمالوی فلم فیسٹیول کے چیلڈرن پینورما سیکشن میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
فلم Wolf Cubs of Apple Valley کو بچون اور نوعمرون کیلئے 33 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی جیوری کیجانب سے گولدن لائسنس، بہترین فلم، اسکرین پلے، اداکاری اور خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
نیز اس فلم کی جرمنی میں بچوں اور نوعمروں کیلئے منعقدہ 26 ویں شلنگل میلے کے پینوراما سیکشن میں نمائش کی گئی جس کا فلم شائقین نے خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ فلم Wolf Cubs of Apple Valley کی ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبے چہارمحال و بختیاری کے علاقے کوہرنگ میں شوٹنک کی گئی ہے۔ اس فلم کی کہانی آشو نامی ایک 11 سالہ لڑکے کی زندگی پر مبنی ہے جس کا باپ قتل کرنے کے جرم میں ملوث ہے اور وہ مفرور ہے۔
یہ لڑکا اپنا گاؤں چھوڑ کر لڑکیوں لباس پہن کر ایک مہم جوئی کے سفر پر نکلنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ اسے اس سفر کے اختتام پر اپنی ماں سے متعلق کچھ حقائق سامنے آئے تھے جو پہلے بتایا گیا تھا کہ وہ انتقال کر گئی ہے، نیز آشو کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس کا باپ بے گناہ ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 39 ویں باف درمالوی فلم فیسٹیول کا 19 سے 25 مارچ تک سوئڈن میں انعقاد کیا جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ