5 مارچ، 2022، 8:07 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84672136
T T
0 Persons
ایرانی فلم When Pomegranates Howl کی بنگلور میلے میں نمائش ہوگی

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم When Pomegranates Howl کو بین الاقوامی ایونٹس میں اعلی کارکردگی کے سلسلے میں بنگلور فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، "گراناز موسوی" کی تحریر اور ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم When Pomegranates Howl، بھارت میں منعقدہ بنگلور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ایشین سنیما کمپیٹیشن سیکشن میں دکھائی جائے گی۔

یہ فلم، جو اب تک کئی بین الاقوامی ایونٹس میں نمائش کے لیے پیش کی جا چکی ہے، اس ہفتے 13ویں بنگلور فلم فیسٹیول میں ایشین فلم مقابلے کے لیے دیگر رجسٹر شدہ فلموں کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ بنگلور انٹرنیشنل فیسٹیول کا 13 واں ایڈیشن 3 مارچ سے شروع ہوا ہے اور 10 مارچ تک جاری رہے گا۔

فلم When Pomegranates Howl پہلے ہی ٹوکیو، ساؤ پالو، سڈنی، ٹالن بلیک نائٹس، گوا، باستاؤ، قازقستان، چنئی، لیڈز، انگلینڈ اور صوفیہ مینار کے انڈیا فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جا چکی ہے اور اسے 14 ویں ایشیا پیسیفک فلم ایوارڈز میں بہترین چائلڈ اینڈ ایڈیلسنٹ فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے

واضح رہے کہ افغانستان، آسٹریلیا، ہالینڈ اور ایران کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی گئی اس فلم کو اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فلم کے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .