5 مارچ، 2022، 6:23 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84672034
T T
0 Persons
ایرانی فلم The Recess امریکی میلے کے مسابقتی سیکشن میں حصہ لے گی

تہران، ارنا- ایرانی ہدایتکار "نوید نیکخواہ آزاد" کی بنائی گئی فلم The Recess امریکہ میں منعقدہ Green Bay Film Festival کے 12ویں ایڈیشن میں حصہ لے گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی ہدایتکار نوید نیکخواہ آزاد کی بنائی گئی شارٹ فلم The Recessبین الاقوامی ایونٹوں میں 80 ویں موجودگی میں امریکہ میں منعقدہ Green Bay Film Festival کے مسابقتی سیکشن میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا یہ فلم فیسٹیول 6 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

فیسٹیول کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، شارٹ فلم The Recess آج 5 مارچ کو St. Norbert College- Performing Arts Center، Abbot Pennings Hall of Fine Arts اور Walter Theatre سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ 

فلم The Recess نے آسکر، ایف آئی اے پی ایف اور گویا ایوارڈز سمیت اسی بین الاقوامی فلمی میلوں میں حصہ لیا ہے اور گیارہ بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

واضح رہے کہ Green Bay Film Festival کا بارہواں ایڈیشن یکم فروری سے شروع ہوا اور یہ 6 مارچ تک چلے گا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .