رپورٹ کے مطابق ایرانی ہدایتکار"نوید نیکخواہ آزاد" کی بنائی گئی شارٹ فلم The Recess نے اٹلی، اسپین اور برازیل میں منعقدہ چار بین الاقوامی میلوں میں حصہ لیا اور اٹلی میں منعقدہ گیارہویں سارنو فلم فیسٹیول میں اسم فلم کی 66 ویں عالمی نمائش کی گئی اور اس کی جیوری کی خصوصی تعریف کی گئی۔
اس فلم نے اٹلی میں، اطالوی ٹائٹل "La Ricreazione" سے 13ویں آرٹلیسیا سوشل فلم فیسٹیول کے مقابلے کے سیکشن میں ایران کے نمائندے کے طور پر حصہ لیا؛ یہ میلہ 24 سے 28 نومبر تک اٹلی کے شہر بیننٹو میں منعقد ہوا۔
اس کے علاوہ The Recess فلم نے اٹلی میں گارہویں سارنو فلم فیسٹیول کے مقابلے کے سیکشن میں بھی حصہ لیا، جہاں اسے جیوری سے خصوصی ایوارڈ ملا۔
نیز The Recess فلم کو برازیل میں، پرتگالی زبان میں O Intervalo کے عنوان سے 16 ویں کیمپینا گرانڈے فلم فیسٹیول جسے Comunicurtas UEPB (Festival Audiovisual de Campina Grande — Comunicurtas UEPB) کہا جاتا ہے، میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔
اور اس شارٹ فلم نے اسپین میں El Recreo کے عنوان سے کینری جزائر میں پرائیڈ ٹائم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول Cine Diverso de Canarias کے تیسرے ایڈیشن میں ایران کی نمائندگی کی اور (Comunicurtas UEPB) کے مقابلے کے سیکشن میں حصہ لیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلم The Recess کی چھیاسٹھ بین الاقوامی نمائشیں ہوئی ہیں اور اس نے نو بین الاقوامی ایوارڈز جیت لیے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ