24 فروری، 2022، 6:08 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84661998
T T
0 Persons
ایرانی فلم کو برطانیہ کے اسٹوڈنٹ فیسٹیول میں بہترین سماجی فلم کیلیے نامزد کیا گیا

تہران، ارنا – ایرانی ہدایتکار نوید نیکخواہ آزاد کی بنائی گئی فلم The Recess کو  برطانیہ میں 13 ویں فلمی میلے میں بہترین سماجی فلم کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

 ایرانی ہدایتکار "نوید نیکخواہ آزاد" کی بنائی گئی شارٹ فلم The Recess' کو اپنی 79 ویں موجودگی میں برطانیہ کے 13 ویں فلم فیسٹیول میں بہترین سماجی فلم کا ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

یہ فلم فیسٹیول برطانیہ کا سب سے بڑا اسٹوڈنٹ میلہ اور دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اسٹوڈنٹ میلہ ہے۔ اس میلے کو کیمبرج انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ فلم فیسٹیول (Cambridge International Student Film Festival). کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

یہ فیسٹیول 4 سے 6 مارچ تک ورچوئل طور پر منعقد ہوگا۔

اس فلم نے 79 بین الاقوامی فیسٹیولز میں حصہ لیا اور 11 بین الاقوامی ایوارڈز جیت لیے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .