احمد وحیدی اور ان کے ہمراہ وفد آج بروز پیر اسلام آباد کے ایئرپورٹ «نورخان» پہنچ گئے جہاں پاکستان کے وزیر داخلہ 'شیخ رشید احمد' اور اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمدعلی حسینی نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستانی وزارت داخلہ کے کچھ سینئر حکام اور ایرانی سفارت خانے کے سفارت کاروں کے ایک گروپ نے بھی ایرانی وزیر داخلہ کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔
وحیدی کا یہ دورہ ان کے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر ہے۔ ایران اور پاکستان کے وزرائے داخلہ کی ملاقات اسلام آباد میں کچھ گھنٹے بعد وزارت داخلہ میں منعقد ہوگی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ ایک روزہ دورے کے دوران پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
اپنی تعیناتی کے بعد وحیدی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
پاکستانی وزارت داخلہ نے کل اعلان کیا کہ ایرانی اور پاکستانی وزرائے داخلہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سرحدی انتظام کو مضبوط بنانے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو آگے بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ