14 اکتوبر، 2021، 12:01 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84503772
T T
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری صنعت کی نمائش کا دورہ کیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے محکمہ خارجہ کے کچھ ڈائریکٹروں کیساتھ جوہری صنعت کی نمائش کا دورہ کیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبے تعلقات عامہ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان"، وزیر خارجہ کے ڈپٹی سیکرٹری "علی باقری کنی"، نائب ایرانی صدر اور ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ "محمد اسلامی"، ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان " ہروز کمالوندی" اور بین الاقوامی، قانونی اور پارلیمانی امور کے نائب وزیر اور اس تنظیم کے مینیجرز کے ایک گروپ نے بدھ کی شام کو  جوہری توانائی تنظیم کی مرکزی لائبریری میں منعقدہ ملک کی جوہری صنعت کی کامیابیوں کی خصوصی نمائش کا دورہ کیا۔

اس نمائش میں، جوہری توانائی تنظیم کی کامیابیوں کو مختلف شعبوں بشمول ریڈی ایشن، نیوکلیئر فیول سائیکل، بھاری پانی کی پیداوار اور ڈوٹر، یلو کیک پروڈکشن، نیوکلیئر زراعت، انڈسٹریل اور میڈیکل سنٹری فیوجز، تشخیصی اور علاج معالجہ ریڈیو فارماسیوٹیکلز، انڈسٹریل اور میڈیکل لیزرز فیول کمپلیکس، ایئر بورن جیو فزکس، نیوکلیئر فیوژن اور بوشہر کے شعبوں میں ایٹمی بجلی گھر کو مختلف طریقوں سے دکھایا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .