ارنا کے مطابق آج جمعرات کو انڈر 12 ویسٹ ایشین ٹینس چیمپئن شپ میں لڑکیوں کے فائنل میں ایرانی ٹیم نے اردن کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دے کر چیپمئن شپ جیت لی ۔
ایران کی انڈر 12 لڑکیوں کی ٹینس کی ٹیم نے اسی کے ساتھ قزاقستان ایشین چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔
مغربی ایشیا انڈر 12 ٹینس ميں لڑکوں کے شعبے میں بھی ایرانی ٹیم اردن کو دو زیرو سے شکست دے کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ لڑکوں کا فائنل کل کھیلا جائے گا جس میں ایران کا مقابلہ سعودی سے ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی ایران اور سعودی عرب کی لڑکوں کی انڈر 12 ٹینس ٹیمیں قزاقستان ایشین چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
آپ کا تبصرہ