24 اپریل، 2025، 10:03 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85813234
T T
0 Persons

لیبلز

ماسکو: روس اور ایران زمینی راستے سے  گیس  کی منتقلی کے نئے پروجکٹوں پر کام کے لئے تیار ہیں

 تہران – ارنا – روسی حکومت نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ماسکو اور تہران گیس منتقلی کے زمینی راستوں  کے نئے پروجکٹ  پر کام  کے لئے تیار ہیں

  ارنا کے مطابق روسی کابینہ نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ  روس کے نائب وزير اعظم الیکزنڈر نواک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر محسن پاکنژاد نے اپنے مذاکرات میں گیس کی منتقلی  کے نئے زمینی راستوں پر کام  کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

بیان کے مطابق روس کے نائب وزیر اعظم الیکزنڈر نواک نے بتایا ہے کہ روس، ایران اور یوریشیا اقتصادی یونین کے درمیان افتصادی اور تجارتی روابط کے فروغ میں مدد کے لئے بھی تیار ہے۔

 انھوں نے بتایا ہے کہ دونوں فریقوں نے روس سے زمینی راستے سے ایران گیس منتقل کرنے کے مشترکہ پروجکٹوں پر اتفاق کیا ہے ۔

 اس بیان کے مطابق ایران اور روس نے اوپیک پلس اور گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم میں بھی تعاون پربھی اتفاق کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .