25 اپریل، 2025، 12:50 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85813460
T T
0 Persons

لیبلز

روس کو ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات، 25 کروڑ ڈالر

ماسکو/ ارنا- ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی قومی کمپنی کے سربراہ حسن عباس زادہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایران نے روس کو 25 کروڑ ڈالر پر مشتمل پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کی ہیں۔

حسن عباس زادہ نے جو پیٹرولیم منسٹر کے ساتھ روس کے دورے پر ہیں، کہا کہ  گزشتہ سال پیٹروکیمیکل شعبے میں روس کے ساتھ تعاون کے سلسلے کو بڑھایا گیا جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی کمپنیوں نے روس میں منعقدہ نمائشوں میں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کو متعارف کروایا اور مشترکہ مالی اور تجارتی پلیٹ فارم تیار کرکے اس شعبے کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور روس کے اسٹریٹیجک اتحاد اور آئندہ چند مہینے کے دوران یوریشین اقتصادی تنظیم کے ساتھ معاہدے پر عملدرامد شروع ہوجائے گا جس کے نتیجے میں ایران اور روس کے درمیان تجارتی ٹیرف صفر اور دونوں ممالک کی تجارت کو قابل ذکر فروغ حاصل ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز ایران اور روس کی 18ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس شروع ہوا تھا جو 25 اپریل کو اپنے اختتام کو پہنچا۔

مشترکہ کمیشن کے حتمی دستاویزات پر دونوں ممالک کے وزرائے پیٹرولیم دستخط کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .