3 مارچ، 2021، 11:30 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84249755
T T
0 Persons
ایران اور جنوبی کوریا کا ایرانی اثاثوں کی بازیابی کے طریقہ کار پر اتفاق

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ روکے ہوئے ایرانی اثاثوں کی بازیابی کے طریقہ کار پر معاہدہ کیا گیا ہے۔

محمد جواد ظریف نے جنوبی کوریا میں روکے جانے والے ایرانی اثاثوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہم نے کوریائی وزیر خارجہ  کے ساتھ ان اثاثوں پر مذاکرات کئے اور اس دوران انہوں نے یقین دلایا کہ پوری کوشش کریں گے اور ہم کسی نتیجے پر پہنچنے کے لئے اس مسئلے کی پیروی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان اثاثوں کی بازیافت کے لئے ایک طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا ہے لیکن ایسا ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ کوریا نے ضروری لائسنس نہیں لیا ہے لہذا اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر عمل پیرا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکیوں سے لائسنس کے حصول کو ضروری نہیں سمجھتا ہے لیکن کوریائی فریق ایران کے اثاثوں کو آزاد کرانے کے لئے ان کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .