22 فروری، 2021، 2:34 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84239730
T T
0 Persons
ایران اور جنوبی کوریا کا زرمبادلہ کے وسائل کی منتقلی اور کھپت پر اتفاق

تہران، ارنا – ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ اور جنوبی کوریا کے سفیر نے ایک اجلاس میں جنوبی کوریا میں منجمد کیے گئے ایرانی مالی وسائل کا کچھ حصے کی منتقلی کے طریقوں پر اتفاق کیا۔

ایرانی سینٹرل بینک کے سربراہ 'عبدالناصر ہمتی' اور ایران میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر نے پیر کے روز ایران میں قائم جنوبی کوریائی سفارت خانے کی درخواست پر ہونے والی ایک نشست میں جنوبی کوریا میں منجمد ہونے والے ایرانی پیسوں کی منتقلی اور استعمال کے طریقوں پر اتفاق کیا۔

جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ اپنا ملک جنوبی کوریا میں ایران کے تمام مالی وسائل کو استعمال کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لئے تیار ہے ، اور اس سلسلے میں کوئی پابندی نہیں ہے۔

عبد الناصر ہمتی نے جنوبی کوریا کے نقطہ نظر میں تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اسلامی جمہوریہ ایرانممالک کے نقطہ نظر میں تبدیلی اور تعاون میں اضافہ کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں کورین بینکوں کے عدم تعاون کے لئے ہرجانے کے حصول کیلیے اس بینک کی قانونی کارروائی جاری ہوگی اور جنوبی کوریا کو اپنی منفی اقدامات کا ازالہ کرنے کے لیے بھر پور کوشش کرنی ہوگی۔

ہمتی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا جنوبی کوریا کو امریکہ کے توسط سے ایران کے مالی وسائل کی ادائیگی کرنی چاہئے۔

جنوبی کوریا کی 'یونہاپ' نیوز ایجنسی کے مطابق ایران پر جنوبی کوریا کے کل قرضے کی شرح 9 ارب اور 200 ملین ڈالر ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .