9 ستمبر، 2020، 3:29 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84033118
T T
0 Persons
ایران میں معیشت کا پہیہ چل رہا ہے: سوئس عہدیدار

تہران، ارنا- سوئٹزرلینڈ کے ایک عہدیدار جنہوں نے سوئس کے وزیر خارجہ کیساتھ حالیہ دونوں میں ایران کا دورہ کیا تھا، کہا ہے کہ پابندیوں کے با وجود ایران میں معیشت کا پہیہ درست سمت کی طرف چل رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سوئٹزرلینڈ کی شیفاؤسن کینٹن کونسل کے رکن "توماس میندز" نے سوئس اینفو ٹی وی چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اپنے حالیہ دورہ ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مختصر دورے کے دوران ان کو پتلا چلا کہ ایران کیخلاف عائد پابندیاں اٹھانے سے اس ملک سے مختلف شعبوں میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوئس وزیر خارجہ "ایگنازیو کاسیس" نے حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی تعلقات کی 100 ویں سالگرہ کو منانے کیلئے ایران کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے ایرانی حکام کیساتھ  الگ الگ ملاقاتوں کے علاوہ جنوب مغرب میں واقع صوبے اصفہان کا دورہ کرتے ہوئے اسے "مشرق وسطی کی موتی" قرار دے دیا۔

میندرز نے ایران میں معیشت کا پہیہ جام کرکے رکھ دینے اور امریکی پابندیوں کا موثر ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ "نہیں ملک اپنا کام کر رہا ہے؛ دکانوں کی شیلف بھری ہوئی ہے؛ بازاروں میں عوام کی ضروریات اور سامان سے بھرا ہوا ہے اور ہمیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ پابندیاں موثر ہیں، پابندیوں کے ہوتے ہوئے معیشت ترقی بھی کر رہی ہے، ہم نے ایک نئی مرسڈیز گاڑی کیساتھ  سیمسنگ اسٹور اور لیگو اسٹور کے سامنے گزر گئے اور وہاں دیکھ لیا کہ لوگوں کے مختلف طبقات جدید موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔"

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .