5 ستمبر، 2020، 9:17 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84028025
T T
0 Persons
سوئس وزیر خارجہ کا ایران سے سائنسی اور سیاحتی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور

اصفہان، ارنا- سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ نے کرونا وائرس کی وبا پر قابوپانے کے بعد سیاحتی اور سائنسی شعبوں میں ایران سے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

 ان خیالات کا اظہار ایران کے دورے پر آئے ہوئے "ایگنازیو کاسیس" نے ہفتے کے روز صوبے اصفہان کے گورنر جنرل سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل دارالحکومت تہران میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تذویراتی تعلقات کی 100 ویں سالگرہ کا جشن منائیں گے۔

کاسیس نے کہا کہ انسویں صدی کے آخر میں ایران اور سوئس نے امن اور تجارت کے معاہدے پر دستخط سے اپنے تعلقات کا آغاز کیا اور اب ان کے تعلقات سو سال پرانے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن اور تجارت ہر کسی ملک کی توسیع میں کلیدی کردار ادا کرر رہے ہیں۔

انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے ثالثی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کی کوشش کر رہا ہے۔

کاسیس نے کہا کہ مجھے دورہ تہران اور ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات سے پہلے ظریف کے جائے پیدائش کے دورے میں دلچسبی تھا اور آج مجھے اصفہان کا دورہ کرتے ہوئے اس شہر کی خوبصورتیوں کو دیکھنے کا موقع ملا ۔

انہوں نے کہا کہ اصفہان ایک حیرت انگیز اور غیر معمولی شہر ہے اور اس میں عظیم پرانی ثقافت اور تہذیب کا رنگ دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کرونا وائرس کی وبا پر قابوپانے کے بعد سیاحتی اور سائنسی شعبوں میں ایران سے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

واضح رہے کہ سوئٹرزلینڈ کے وزیر خارجہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہفتے کے روز ایران پہنچ گئے اور ابتدا ہی سے انہوں نے شہر اصفہان کا دورہ کیا۔

انہوں نے آج بروز ہفتے کو اصفہان کی تاریخی چوک "نقش جہان" سمیت شہر کی دیگر سیاحتی دلچسبیوں اور دستکاری مصنوعات کا دورہ کیا۔

کاسیس نے ایران اور سوئٹزلینڈ کے درمیان تذویراتی تعلقات کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران کا دورہ کیا جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقات اور باہمی تعلقات پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے اصفہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسرز سے عباسی ہوٹل میں ملاقات کی جس میں سائنسی ، ثقافتی اور تکنیکی شعبوں میں باہمی تعامل کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سوئس وزیر خارجہ نے آج اصفہان میں واقع وانگ چرچ کا دورہ کرتے ہوئے ارمنی برادری کے دینی رہنما آرچ بشب "سپیان کاشچیان" سے ملاقات کی۔

وہ دورہ اصفہان کے موقع پر گورنر جنرل  اصفہان "عباس رضایی" سے بھی ملاقات کریں گے۔

سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ، دورہ اصفہان کے بعد تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ باہمی تذویراتی تعلقات کی 100 ویں سالگرہ کی تقریب میں حصہ لیں گے۔

اس حوالے سے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئٹرزلینڈ کے وزیر خارجہ اس دورے کے موقع پر ایرانی حکام سے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی مسائل اور ایران کیلئے سوئس کے مالیاتی نظام پر تبادلہ خیال کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .